ابنا: دمشق ميں سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ اسرائيلي ساخت کا يہ جديد ترين اسحلہ جس ميں ميزائيل بھي شامل ہيں، صوبہ حمص کے شہر تدمر ميں دہشتگردوں کے خلاف کي جانے والي ايک کاروائي کے دوران ضبط کيا گيا۔ شامي فوج نے دمشق کے نواحي علاقے قائم دہشتگردوں کے ايک کمانڈ روم کا پتہ لگانے کے بعد اسے بھي تہس نہس کرديا ہے۔کہا جارہا ہے کہ شامي فوج کے جوان قلمون نامي اسٹريٹيجک علاقے ميں دہشتگردوں کے خلاف تابڑ توڑ حملے کر رہے ہيں جس کے دوران متعدد سعودي دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں۔ حاليہ چند روز سے شامي فوج نے قلمون کے علاقے ميں اپني بالادستي قائم کر رکھي ہے۔ اس علاقہ کو دمشق اور اس کے نواحي علاقوں پر حملے کے لئے دہشتگردوں کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔دوسري جانب سولہ ستمبر کو ايک برطانوي تحقيقاتي ادارے کي جانب سے جاري ہونے والي رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ اس وقت کوئي ايک ہزار گروہوں کي شکل ميں تقريبا ايک لاکھ دہشتگرد عناصر شامي حکومت اور عوام کے خلاف جنگ کر رہے ہيں۔ جينز انسٹي ٹيوٹ کي تحقيقات کے مطابق ايک ہزار مسلح گرہوں ميں سے دس گروہوں کا تعلق براہ راست القاعدہ ہے جبکہ باقي دوسرے دہشتگرد گروہوں سے تعلق رکھتے ہيں۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485412
شامي فوج نے غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاري مقدار ميں اسرائيلي ساخت کا جديد ترين اسلحہ ضبط کرليا ہے۔